ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں 47 لوگوں کو کورونا، تین کی موت - لاک ڈاؤن

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا متاثر لوگوں کی تعداد 39 سے بڑھ کر 47 ہوگئی ہے، جس میں تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

مدھیہ پردیش میں 47 لوگوں کو کورونا، تین کی موت

author img

By

Published : Mar 30, 2020, 12:57 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا کے سات اور اجین میں ایک مریض ملنے کے ساتھ ہی ریاست میں آج اس سے متاثر لوگوں کی تعداد 39سے بڑھکر 47 ہوگئی،جس میں تین لوگوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔

سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں سات کورونا کے مشتبہ مریض کی رپورٹ پازیٹو آنے کے ساتھ ہی وہاں متاثرین کی تعداد 20سے بڑھکر 27ہوگئی،جو ریاست کے دیگر کورونا متاثرہ ضلعوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہیں۔

وہیں اجین میں آج ایک ایسے کورونا مشتبہ کی رپورٹ پازیٹو ملی، جس کی تین دن پہلے موت ہوچکی ہے۔اس کے ساتھ ہی وہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھکر پانچ ہوگئی ہے۔

اس کےعلاوہ دارالحکومت بھوپال میں کورونا کے تین، جبل پور میں آٹھ، شیوپوری میں دو گوالیار میں دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 47کورونا متاثر مریض ہیں۔ان میں اندور کے ایک اور اجین کے دو کورونا متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران بھوپال، جبل پور، شیوپوری اور گوالیار میں ایک بھی کورونا مریض نہیں ملے ہیں۔

اس سے پہلے کل رات محکمہ صحت کے ذریعہ جاری بلیٹن کے مطابق 604کورونا مشتبہ مریضوں کے نمونے لئےگئےتھے،جس میں جانچ رپورٹ میں 454کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔وہیں اندور میں کورونا مریض کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ پرہیں۔وہاں آج سے مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیاہے۔جس کی وجہ سے وہاں ضروری اشیا جیسے، دودھ، پھل، سبزیاں اور راشن کی دکانیں سمیت سبھی دکانیں پوری طرح سے بند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.