ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - کورونا وائرس کا قہر جاری

ریاست میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ منگل کے روز کورونا مثبت کے 43 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد اب مدھیہ پردیش میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 313 ہوگئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے 43 نئے معاملے سامنے آئے

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 3:24 PM IST

مدھیہ پردیش کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں سے تین اندور، بھوپال اور گوالیار کے ساتھ دیگر اضلاع میں بھی کورونا متاثرہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ منگل کے روز کورونا کے 47 نئے مریض ملے ہیں۔ ان میں سے اندور کے 22 ، بھوپال 21 اور گوالیار میں 6 مریض شامل ہیں۔ جبکہ جبلپور میں اس کا کنٹرول ہے۔

وہیں اندور میں کورونا سے دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس وقت کل 52 اضلاع میں سے 15 اضلاع انفیکشن کی لپیٹ میں ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر معاملات اندور اور بھوپال کے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں کورونا متاثرہ کی تعداد

  • اندور میں 173
  • بھوپال میں 84
  • مورینا میں 13
  • جبل پور میں آٹھ مریض میں سے تین صحت یاب ہوئے ہیں
  • اجین میں 08
  • کھرگون میں 04
  • بڑوانی میں 03
  • گوالیار میں 06
  • شیو پوری میں 02
  • چھندواڑا میں 02
  • ودیشا میں 01
  • بیتل میں 01
  • ہوشنگ آباد میں 01

ریاست میں کورونا مثبت کا پہلا کیس جبل پور میں سامنے آیا تھا۔ جہاں ایک تاجر بیرون ملک سے واپس آیا اور وہ کورونا سے متاثرہ پایا گیا۔ جس کے بعد معاملے میں اضافہ ہوا اور کورونا مثبت کی تعداد 8 پہنچ گئی۔ لیکن گزشتہ کئی دنوں سے یہاں متاثرہ افراد کی تعداد مستقل طور پر برقرار ہے۔ ان میں سے 3 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اندور میں 14، بھوپال میں 2، شیوپوری اور گوالیار میں ایک ایک مریض صحت یاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.