تبلیغی جماعت کے ممبر جب نظام الدین مرکز دہلی سے شریک ہوکر واپس اندور لوٹنے کے بعد انہوں نے گرین پارک علاقے کی ایک مسجد میں قیام کیا تھا اس وقت مقامی پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ دہلی مرکز سے شریک ہوکر کچھ جماعتیں علاقے میں قیام کیے ہوئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے ان تبلیغی جماعت کے ممبروں کو کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر قرنطینہ مرکز بھیج دیا تھا جہاں سبھی جماعت کے لوگوں کی کورنا وائرس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
صنعتی شہر اندور صوبے میں سب سے تیزی سے کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
مگر اچھی خبر یہ ہے کہ ان سبھی جماعت کے ممبروں میں کورونا وائرس سے متاثر کوئی نہیں نکلا ان 25 تبلیغی جماعتوں میں پانچ جوڑے آسام کے باشندے ہیں جبکہ کی پندرہ مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں فی الحال انتظامیہ ان کو 15 دن کے لیے احتیاط قرنطینہ مرکز میں ہی رکھے گی۔