ETV Bharat / state

اندور: 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ - صنعتی شہر اندوز

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جس کے سبب انتظامیہ نے اتوار کی صبح سے 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کیا ہے۔

اندور: 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ
اندور: 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 9:32 PM IST

شہر اندور کورونا کا مرکز بن گیا ہے، جہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں 250 سے زائد افراد اس مہلک بیماری سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اندور: 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

کورونا بلیٹین کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 84 نئے کیسز سامنے آئے ہیں وہیں چار ہلاک بھی ہوئے ہیں۔اس پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ اور صحت عملہ نے ایک اہم میٹنگ بھی منعقد کی۔

جس میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ کرفیو میں توسیع کی جا سکتی ہے انتظامیہ کو جن علاقوں سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ شکایت موصول ہوئی تھی وہاں اس مرتبہ لاک ڈاؤن و کرفیو کے قوانین پر عمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ صنعتی شہر اندوز کے ڈپٹی باخل علاقے میں ابتدا میں لاک ڈاؤن کے دوران صحت عملہ اور انتظامیہ پر پتھراؤ کے واقعات پیش آئے تھے وہاں اس مرتبہ انتظامیہ اور کرفیو میں عوام کا تعاؤن رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.