رتلام میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 23مزدور زخمی - ڈی آر ایم رتلام
مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں آج صبح مزدوروں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی کے بے قابو ہوکر پلٹنے سے اس میں سوار 23 مزدور زخمی ہوگئے،ان میں سے ایک خاتون اور ایک بچے کی حالت نازک ہے۔
رتلام میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے 23مزدور زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق راوٹی تھانہ علاقے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی کے بے قابو ہوکر پلٹنے سے اس میں سوار 23 مزدور زخمی ہوگئے۔
اس حادثے میں شدید طورپر زخمی ایک خاتون اور ایک بچے کو ضلع اسپتال پہنچا دیاگیا ہے۔
باقی 21 مزدوروں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔یہ سبھی راوٹی سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ٹریکٹر ریلوے کےایک ٹھیکے دار کی ہے۔
اس سلسلے میں کلیکٹر نے ریلوے ڈی آر ایم رتلام وینیت گپتا کو بھی مطلع کرایا ہے۔