ETV Bharat / state

بھوپال: ایک دن میں 23 کورونا متاثرہ مریض آئے سامنے - مدھیہ پردیش نیوز

دارالحکومت بھوپال میں ایک دن میں 18 سے 41 پہنچے کورونا متاثرہ مریض۔ جس کے بعد سے بھوپال میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

کورونا
کورونا
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 1:52 PM IST

Updated : Apr 6, 2020, 5:28 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کورونا وائرس سے کل رات پہلی موت ہوگئی۔ تین دن پہلے بھوپال کے نربدا ہاسپٹل میں بھرتی 52 سالہ ایک شخص کی اتوار 12.30 بجے موت ہوگئی۔

دیکھیں ویڈیو

وہیں بھوپال میں 23 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ صوبے میں پہلی بار کسی شہر سے ایک ہی دن میں اتنے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

نئے مریضوں کے ملنے کے بعد بھوپال میں کورونا کے 41 مریض ہوچکے ہیں ۔ ان مریضوں میں 20 تبلیغی جماعت سے وابستہ ہیں، اور 11 محکمہ صحت سے جڑے ملازمین ہیں۔

حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے آج سے پورا شہر لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ آدھے شہر کے 23 ایریا کنٹمنٹ کیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں کوئی بھی باہری گھومتا پایا گیا تو اسے سیدھے گرفتار کیا جائے گا۔

بھوپال میں اتوار کو پازیٹیو پائے گئے 23 لوگوں میں نو محکمہ صحت کے افسران ہیں اور ایک ملازم، 12 تبلیغی جماعت سے وابستہ لوگ اور ایک سبزی تاجر کا بیٹا شامل ہے۔

جماعتیوں میں ایک 15 سال کا بچہ عبداللہ بھی شامل ہے۔

بھوپال کلیکٹر تارون پتھوڑے نے بڑھتے کرونا مریضوں کو دیکھتے ہوئے بھوپال میں مکمل لاؤن کا اعلان کیا ہے۔

سبھی کرونا پازیٹیو مریضوں کا علاج شہر کے چرائیو اور ایمز ہاسپٹل میں چل رہا ہے۔

Last Updated : Apr 6, 2020, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.