ETV Bharat / state

بھنڈ جیل کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی، 8 کی حالت نازک - بھنڈ ڈسٹرکٹ جیل کی خستہ حال دیوا

مدھیہ پردیش میں ہوئی تیز بارش کے سبب بھنڈ ڈسٹرکٹ جیل کی خستہ حال دیوار گر گئی جس کی وجہ سے 21 قیدی زخمی ہو گئے۔

مدھیہ پردیش: بھنڈ ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 12:42 PM IST

Updated : Jul 31, 2021, 1:12 PM IST

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع ہیڈکورٹر پر آج صبح ضلع جیل میں دو بیرکوں کی دیوار گرجانے سے ملبے میں دب کر 21 قیدی زخمی ہوگئے، جن میں سے 8 کو سنگین زخم آئے ہیں۔

متاثرہ قیدیوں کو دوسرے قیدیوں کی مدد سے جیل انتظامیہ نے باہرنکالا اور اسپتال پہنچایا۔ ایک کو زیادہ سنگین حالت کے پیش نظر گوالیار بھیجا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: بھنڈ ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی

جیل ذرائع کے مطابق صبح تقریباً پانچ بجے پہرے داروں نے جیلر کو بریک نمبر 6 اور 7 کا پلاسٹر گرنے کی اطلاع دی۔ قیدیوں نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے مسلسل آنے سے پرانی دیوار ڈیہہ سکتی ہے۔ جیل انتظامیہ قیدیوں کو باہر نکالنے کے لئے بیرک کھولنے لگی، تبھی بیرکوں کی دیوار ڈیہہ گئی۔ اس حادثے میں 21 قیدی ملبے میں دب گئے، جنہیں فوری طور پر باہر نکالا گیا۔اس کے بعد ضلع انتطامیہ اور اسپتال انتطامیہ کو جیل منیجمنٹ کی جانب سے اطلاع دی گئی اور ایمبولینس بلائی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ جیل کی عمارت کی تعمیر 1958 میں ہوئی تھی۔ اس وقت جیل میں 172 قیدی رکھے جانے کا انتظام تھا۔ اس دو منزلہ جیل کی عمارت کے چھوٹے چھوٹے بیرکوں میں 50 سے 60 قیدی رکھے جارہے ہیں۔ اس وقت 282 قیدی یہاں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال ناگہ بیرن انکاؤنٹر: دو عسکریت پسند ہلاک

جیلر او پی پانڈے نے بتایا کہ جیل کی دیوار میں پانی کے رساؤ کے تعلق سے انہوں نے محکمہ تعمیر عامہ کو خط لکھا ہے۔ دیوار پانی کے رساؤ کی وجہ سے گری ہے۔ وقت رہتے قیدیوں کو باہر نکالا گیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ 21 قیدی زخمی ہوئے ہیں۔

کلیکٹر ڈاکٹر ستیش کمار ایس نے بتایا کہ جیل کی دیوار گرنے سے قیدی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کی جانچ کرائی جائے گی۔

یو این آئی۔

Last Updated : Jul 31, 2021, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.