ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کووڈ 19 کے 184 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8343 تک پہنچ گئی ہیں تو وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 5851 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کئے جانے کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 2162 ہو گئی ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گزشتہ رات ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ اب تک مجموعی ایک لاکھ 51 ہزار 7 سو پچانوے (151795) جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں، ان میں میں مجموعی جانچے گئے 2261 نمونے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ نہ بنایا جائے: ایس ڈی پی آئی
مجموعی جانچ کیے گئے نمونوں میں سے اب تک مجموعی طور پر 8343 متاثر پائے گئے ہیں جبکہ دو افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 330 ہوگئی ہیں۔
وہیں راحت کی خبر یہ ہے کہ گزشتہ روز 80 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز (زیر علاج مریضوں) کی تعداد 2162 ہوگئی ہیں۔
ادھر سرکاری قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 5512 مشتبہ افراد کو صحتیاب ہونے پر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔