ایم پی کے ضلع دموہ کے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سنگیتا تری ویدی نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 نئے مریض پائے گئے ہیں، جہاں ایک جانب اب تک 125 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے۔
وہیں اب تک 2895 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں۔ فی الحال یہاں 151 فعال مریض زیر علاج ہیں۔