ETV Bharat / state

Urs e Hazrat Niyaz Ali Shah: اندور میں حضرت نیاز علی شاہ کا سالانہ عرس

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 5:34 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں نقشبندی سلسلے سے تعلق رکھنے والے حضرت نیاز علی شاہ کا 133 واں عرس ہر سال کی طرح اس سال بھی منایا گیا جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔ 133 Urs e Hazrat niyaz Ali Shah naqshbandi Indore

اندور میں حضرت نیاز علی شاہ کا 133, واں عرس منایا گیا

اندور: صنعتی شہر اندور میں ایک ایسے نقشبندی سلسلہ سے تعلق رکھنے والے حضرت سید نیاز علی شاہ کا مزار موجود ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ زیارت کے لیے آتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔ اسی بیچ حضرت نیاز علی شاہ کا 133 واں عرس ہر سال کی طرح اس سال بھی منایا گیا جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر اسٹیٹس پریس کلب اور سرو دھرم نے چادر پیش کی اور ملک کی ترقی اور امن امان کے لیے دعا مانگی۔

اندور میں حضرت نیاز علی شاہ کا سالانہ عرس

وہیں عرس میں آئے منظور بٹ نے کہا کہ یہاں سے قومی یکجہتی، بھائی چارے اور محبت کا پیغام پورے ملک میں جاتا ہے یہاں پر تمام مذاہب کے لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ ایک ساتھ آتے ہیں اور اپنی مرادیں پاتے ہیں۔ تو وہیں سلطان رضوی نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے کوڈ کی وجہ سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس بار کثیر تعداد میں لوگ زیارت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ وہیں ایک عقیدت مند خاتون کا کہنا تھا ہم یہاں منت کے دھاگے باندھتے ہیں اور ہماری مرادیں پوری ہوتی ہیں میں تیس سالوں سے آرہی ہوں۔ درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے سیکریٹری توفیق احمد نے کہا کہ حضرت نیاز علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا یہ 133 واں عرس منایا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے لوگ تشریف لارہے ہیں وہیں زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anger at the insolence of the Prophet PBUH: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر ناراضگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.