ETV Bharat / state

بھوپال میں کورونا کے 131 نئے کیسز - بھوپال میں نئے کورونا معاملے

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں کورونا وائرس کے 131 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد7401 ہوگئی ہے۔

بھوپال میں کورونا کے 131 نئے کیسز
بھوپال میں کورونا کے 131 نئے کیسز
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 2:01 PM IST

سرکاری اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب جاری کئے گئے ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 2799 افراد کے نمونے موصول ہوئے اور ان میں سے 131 کورونا سے متاثر پائے گئے ۔ ان مریضوں کو ملا کرضلع میں اب تک 7401 متاثر پائے گئے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک متاثر پائے گئے کورونا مریضوں میں سے 5212 مریض صحت یاب ہوکر مختلف اسپتالوں سے گھر جا چکے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 207 افراد ہلاک ہو چکےہیں۔

ذرائع کے مطابق اس وقت اسپتال میں تقریبا 2100 مریض زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ روز 89 متاثرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.