ETV Bharat / state

نابالغ کے ساتھ ریپ کے بعد قتل کی کوشش - متاثرہ کا بیان

گھوڑاڈونگری پولیس چوکی انچارج نے بتایا کہ لڑکی کے ساتھ ریپ کر اسے پتھروں سے ڈھک دیا گيا۔ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔

raped
ریپ
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 10:48 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں واقع گھوڑا ڈونگری تحصیل میں پیر کے روز ایک 13 سالہ لڑکی کا ریپ کر اسے نالے میں زندہ پتھر کے نیچے دبا دیا گیا۔

ریپ

لڑکی کے اہل خانہ جب اسے تلاش کرتے ہوئے نالے کے پاس پہنچے تو لڑکی پتھر کے نیچے دبی ملی۔ اہل خانہ اسے فورا گھوڑاڈونگری ہسپتال لے کر پہنچے اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس گھوڑاڈونگری ہسپتال پہنچی اور متاثرہ کا بیان لیا۔

متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام کو اپنے کھیت میں موٹر بند کرنے گئی تھی۔ وہاں ایک شخص نے اسے اکیلا پا کر اس کے ساتھ ریپ کیا۔ ریپ کرنے کے بعد ملزم نے اسے نالے میں پتھر سے ڈھک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال: ریپ کے خلاف خواتین کا احتجاج

لڑکی جب اہل خانہ کو نہیں ملی تو وہ اسے تلاش کرتے ہوئے کھیت پہنچے۔ وہیں نالے میں لڑکی دبی ملی۔ اس کے بعد لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ لڑکی کا ابتدائی علاج کر کے اسے ضلع ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ملزم کو حراست میں لیا گيا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.