ETV Bharat / state

اندور میں کورونا کیسز دس ہزار سے تجاوز - مجموعی طور پر 179008 نمونوں کی جانچ

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گذشتہ رات ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 179008 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے

اندور میں کورونا کیسز دس ہزار سے تجاوز
اندور میں کورونا کیسز دس ہزار سے تجاوز
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 11:57 AM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کووڈ 19 کے 245 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10049 ہوگئی ہے۔ جبکہ دوافراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 344 ہوگئی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک 6618 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) نے گذشتہ رات ہیلتھ بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 179008 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔جس میں جانچے گئے 3359 نمونے بھی شامل ہیں۔ اب تک جانچے گئے نمونوں میں متاثرین کی تعداد 10049 ہے۔

گزشتہ روز ایک 25 سالہ اور ایک 55 سالہ دو خواتین کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 344 ہوگئی ہے۔

ادھر راحت کی بات یہ ہے کہ مجموعی 60 متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے پر چھٹی دی جانے کے بعد اب تک مجموعی طور پر 6618 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3087 ہے۔ ادھر سرکاری قرنطینہ مراکز سے اب تک 5822 مشتبہ افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد چھٹی دی جا چکی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.