ETV Bharat / state

اندور: 1.25 لاکھ کا سلطان نام کا بکرا توجہ کا مرکز - اردو نیوز اندور

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی پیش کرنے والے لوگ بکرا منڈی کا رخ کر رہے ہیں۔ یہاں کی بکرا منڈی میں ایک بکرے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ہے، جو ایک کوئنٹل 25 کلو کا ہے۔

1.25 lakh is the price of a goat named sultan in indore
اندور: 1.25 لاکھ قیمت ہے سلطان نام کے بکرے کی
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 8:41 PM IST

صوبے کے تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہفتے کے روز ہر سال قربانی کے جانوروں کی بازار لگتی ہے۔ اس سال بھی عید الاضحیٰ قریب آتے ہی بکرا منڈی میں چہل پہل بڑھ گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جہاں لوگ قربانی کے تندرست جانور خریدی کرنے کے لئے کثیر تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ وہیں قربانی کی جانور کے کاروبار کرنے والے بھی اپنے تیار جانور فروخت کرنے کے لیے بکرا منڈی پہنچ رہے ہیں۔

حالانکہ کورونا کی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ ہم خوبصورت جانور کی تلاش میں ہیں، مگر جو جانور موجود ہیں ان کی قیمتیں زیادہ ہے۔

وہیں، قربانی کے جانور کو تیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہم سال بھر قربانی کے جانوروں کو تیار کرتے ہیں تاکہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ہمیں اچھی قیمت مل سکے، مگر کم وزن کے جانوروں کا زیادہ مطالبہ ہے تو وہیں وزنی جانوروں کے کم خریدار مل رہے ہیں۔

اختر حسین عرف کلو کا کہنا ہے کہ اس بار سلطان نام کا بکرہ لے کر آیا ہوں، جس کا وزن ایک کوئنٹل 25 کلو ہے۔ اس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ہے۔

مزید پڑھیں: بھوپال: قربانی کے لیے 183 کلو کا بکرا توجہ کا مرکز

انہوں نے بتایا کہ میں قربانی کے جانوروں کو شوقیہ طور پالتا ہوں اور انہیں بہترین غذا کھلاتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.