انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس بہت سنگین معاملہ ہے لیکن لیہہ میں کورونا وائرس کے بارے میں جو بھی بات کہی جا رہی ہے وہ غلط ہے، لیہہ ضلع میں کوئی کورونا وائرس کا کیس نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ اس معاملے میں محفوظ ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس چین سے کے ووہان شہر سے پھیلا ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔ چین کے ووہان شہر پر کئی روز سے پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہاں پر نہ لوگ باہر سے آ سکتے ہیں اور نہ ہی اندر داخل ہو سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہار، کیرالہ سمیت دیگر ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثر کچھ لوگ ہیں۔ بھارت نے چین کے ووہان شہر سے تقربا 400 بھارتی شہریوں کو واپس بلایا ہے۔