ETV Bharat / state

تاشی گیال ٹسن، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے نئے چیئرمین - بی جے پی رہنما

مرکزی علاقے لداخ میں ہفتے کے روز بی جے پی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی اور اس دوران نئی لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کا چیف ایگزیکیوٹیو کونسلر و چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

بی جے پی رہنما ایڈوکیٹ تاشی گیال ٹسن
بی جے پی رہنما ایڈوکیٹ تاشی گیال ٹسن
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 4:47 PM IST

تفصیلات کے مطابق تقریب کے دوران بی جے پی رہنما ایڈوکیٹ تاشی گیال ٹسن کو متفقہ رائے سے چھٹے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کا چیف ایگزیکیوٹیو کونسلر و چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حلف براداری تقریب کے دوران ایڈوکیٹ تاشی گیال ٹسن نے بطور چیف ایگزیکٹو کونسلر اور دیگر کونسلروں نے حلف اٹھایا۔ تقریب میں ضلع مجسٹریٹ لیہہ سچن کمار ویشیا، ایس ایس پی لیہہ راجو پانڈے، منصف جج لیہہ چیمت ستوبگیال موجود تھے۔

اس تقریب میں بی جے پی کے لداخ کے رکن پارلیمان جمیانگ سیرنگ نمگیال کے علاوہ پارٹی کے سینئر لیڈروں ارون سنگھ اور اشوک کول کے علاوہ مختلف مذہبی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کے حاشیے پر ایڈوکیٹ تاشی گیال ٹسن نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کونسل کی ٹیم تشکیل پانے کے بعد ایک میٹنگ میں مستقبل کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں لداخی لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو بھی فیصلے لئے جائیں گے وہ لداخ کے فائدے کے لئے ہی لئے جائیں گے۔

'فوج کو زمین پر قبضے کا اختیار جمہوریت کے خلاف'

واضح رہے کہ ضلع لیہہ میں 22 اکتوبر کو ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات میں کونسل کی 26 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی جن میں سے بی جے پی نے 15، کانگریس نے 9 اور آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر جیت درج کی تھی تاہم نیوما حلقہ انتخاب کے آزاد امیدوار ایشے سپلزانگ نے بعد ازاں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے سابقہ انتخابات میں بی جے پی نے 18 نشستوں پر کامیابی درج کی تھی۔ ان انتخابات میں 94 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے تھے جن میں بی جے پی کے 26، کانگریس کے 26، عام آدمی پارٹی کے 19 اور 23 آزاد امیدوار شامل تھے۔

لداخ میں کونسل کے انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار بی جے پی کے سرکردہ لیڈران بشمول جی کشن ریڈی، مختار عباس نقوی، کرن رجیجو اور انوراگ ٹھاکر نے اپنی جماعت کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلائی تھی۔

؎

بی جے پی کے لیڈران رائے دہندگان سے یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے تھے کہ چونکہ لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ بی جے پی حکومت نے دیا ہے لہٰذا آپ کے ووٹ پر ہمارا حق بنتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.