بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما رام مادھو نے پیر کے روز لداخ میں ہلاک ہوئے اسپیشل فرنٹیئر فورس کے سپاہی نیمہ تنزن کی آخری رسومات میں حصہ لیا۔ تنزن گزشتہ ہفتے حادثاتی طور پر ایک لینڈ مائن پر قدم رکھنے کی وجہ سے فوت ہوئے تھے۔
مادھو نے تنزن کے جنازے میں شرکت کرنے کے تعلق سے ٹویٹ کیا تھا اور تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم بعد میں اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔ تنزن کے آخری رسومات کے دوران بی جے پی کے سینیئر رہنما کی موجودگی کو جہاں بھارت - چین کے درمیان چل رہے تناؤ میں بہت اہم مانا جارہا تھا۔ وہیں اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیے جانے کی وجہ پر بھی اب دوبارہ افواہوں کا بازار گرم ہو رہا ہے۔
بتادیں کہ اسپیشل فرنٹیئر فورس کے جوان خود کو دلائی لاما کے مرید مانتے ہیں اور تبت و بھارت کے جھنڈے کے لیے جان نچھاور کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ اس فورس میں صرف تبتی مہاجرین کو بھرتی کیا جاتا ہے۔ یہ وہ مہاجرین ہیں جو سنہ 1959 کے بعد دلائی لاما کے ساتھ ساتھ بھارت آئے تھے۔
فوج کے ذرائع کے مطابق اس خفیہ فورس کا قیام بھارت - چین کے درمیان ہوئی 1962 کی جنگ کے بعد کیا گیا تھا اور اس وقت اس میں 3500 نوجوان تعینات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی افواج نے لداخ کے پینگونگ علاقے میں دو بار دراندازی کرنے کی کوشش کی ۔تاہم اسے بھارتی فوج نے ناکام بنا دیا۔
رام مادھو کا دورۂ لداخ، تصویریں ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دیں - INDIA CHINA STAND OFF
مادھو نے نیمہ تنزن کے جنازے میں شرکت کرنے کے تعلق سے ٹویٹ کیا تھا اور تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم بعد میں اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔