ETV Bharat / state

لداخ میں پٹرول 100روپے سے متجاوز - پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں

یونین ٹیریٹری لداخ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے کے ہندسہ کو پار کرتے ہوئے پیر کو 101.95 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

لداخ میں پٹرول 100روپے سے متجاوز
لداخ میں پٹرول 100روپے سے متجاوز
author img

By

Published : Jun 14, 2021, 12:06 PM IST

ملک بھر میں پٹرل، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، کئی شہروں اور ریاستوں میں پٹرل کی قیمت ایک سو روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔

پیر کو مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں پٹرول 101.95روپے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔ سو روپے سے زیادہ قیمت پر پٹرول فروخت کیے جانے والے شہروں میں ممبئی اور بھوپال بھی شامل ہے۔ ممبئی میں پٹرول 102.58روپے، جبکہ ڈیزل 94.7روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پٹرول 104.59جبکہ ڈیزل 95.91روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کے سبب عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ وہیں جمعہ کو کانگریس لیڈران نے ملک بھر میں ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے، مسلسل مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مرکزی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.