سرینگر میں فوج کے ترجمان کے مطابق 'فائر اینڈ فوری' بٹالیئن نے سیاچن میں ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو آج ہی کے روز 1984 میں آپریشن میگدوت' پاکستانی فوجیوں کا مقابلہ کرنے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
ترجمان کے مطابق اس آپریشن میں سیاچن کی برفیلی اور اونچی سولتورو پہاڈی پر بلافوند لا اور دیگر پاسز کو پاکستانی فوج کے قبضے سے واپس حاصل کیا گیا تھا، لیکن حملے کے دوران کئی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 'سیاچن واریرز' آج بھی اس 'فروزن مرنٹئر' کی حفاظت بہادری اور ہمت کے ساتھ کر رہے ہیں۔