ETV Bharat / state

بی جے پی حکومت میں ہی لداخ کی ہمہ گیر ترقی ہوگی: ارون سنگھ - لداخ یونین ٹریٹری کی ہمہ گیر تعمیر و ترقی

ارون سنگھ نے کہا کہ کسانوں، خواتین اور مزدوروں کے لئے مختلف اسکیمیں متعارف کرنے کی وجہ سے ہی لوگ مودی جی کے ساتھ ہیں۔

بی جے پی حکومت میں ہی لداخ کی ہمہ گیر ترقی ہوگی: ارون سنگھ

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 1:38 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت میں ہی لداخ یونین ٹریٹری کی ہمہ گیر تعمیر و ترقی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کی بہبودی کے لئے جو کام بی جے پی حکومت کر رہی ہے وہ کانگریس نے بر سہا برس تک حکومت کرنے کے بعد بھی نہیں کئے۔

موصوف نے بتایا: 'لداخ کو یونین ٹریٹری کا درجہ بھی مودی جی نے ہی دیا اور لداخ کی ہمہ گیر تعمیر و ترقی بھی مودی جی کی حکومت میں ہی ہوگی'۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے برسہا برس تک حکومت کی لیکن جو کام بی جے پی حکومت غریبوں کی بہبودی کے لئے کر رہی ہے وہ کانگریس نہیں کر سکی۔

سنگھ نے کہا کہ کسانوں، خواتین اور مزدوروں کے لئے مختلف اسکیمیں متعارف کرنے کی وجہ سے ہی لوگ مودی جی کے ساتھ ہیں۔

بتادیں کہ موصوف جنرل سکریٹری اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی لیہہ کے دو روزہ دورے پر تھے۔

دورے کے دوران دونوں لیڈران نے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخابات، جن کی اپیکس باڈی نے بائیکاٹ کال واپس لی ہے، کے لئے سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.