ETV Bharat / state

Army Commander Visits Ladakh شمالی کمان کے سربراہ کا حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 10:04 PM IST

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Etv BharatNorthern Army Commander Lieutenant General Upendra Dwivedi visits Ladakh
شمالی کمان کے سربراہ کا حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

لداخ :فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کرکے موجودہ زمینی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

#LtGenUpendraDwivedi, #ArmyCdrNC visited forward areas of #Ladakh to review #operational preparedness for winters and #Border Defence Infrastructure development.

The Army commander appreciated and felicitated the troops of IA, ITBP and GREF for their relentless #efforts in… pic.twitter.com/xyNyD2eh7s

— NORTHERN COMMAND - INDIAN ARMY (@NorthernComd_IA) October 31, 2023
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فوجی کمانڈر نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔آرمی کمانڈر نے ہندوستانی فوج، آئی ٹی بی پی اور جی آر ای ایف کے دستوں کو ان کی انتھک کوششوں کے لئے بھی مبارکباد دی۔اس سے قبل ناردرن کمانڈر کو فوج کے سینیئر آفیسران نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:


فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ناردرن کمانڈر کو لداخ میں جاری تعمیر وترقی کے کاموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ہے۔
(یو این آئی)

لداخ :فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کا دورہ کرکے موجودہ زمینی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے منگل کے روز لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور موجودہ زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش وجذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران فوجی کمانڈر نے کہا کہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود بھی جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔آرمی کمانڈر نے ہندوستانی فوج، آئی ٹی بی پی اور جی آر ای ایف کے دستوں کو ان کی انتھک کوششوں کے لئے بھی مبارکباد دی۔اس سے قبل ناردرن کمانڈر کو فوج کے سینیئر آفیسران نے حقیقی کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:


فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ ناردرن کمانڈر کو لداخ میں جاری تعمیر وترقی کے کاموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.