ETV Bharat / state

Minor Girl Rapped In Leh لداخ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

لداخ کے لیہہ ضلع میں پولیس نے 52 سالہ شخص کو ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ اس واقعے کے خلاف مسلم اور بدھ مت لوگوں نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

minor-school-girl-rapped-in-ladakh-accused-arrested
لداخ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 10:35 PM IST

سرینگر: پولیس نے 29 مارچ کو لداخ میں 12 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت سید ذوالفقار علی شاہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف خواتین پولیس اسٹیشن لیہہ میں پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔اس حوالے سے ایس پی لیہہ، پی ڈی نتیا نے بتایا کہ ملزم نے لڑکی کو اسکول جانے کے لیے لفٹ پیشکش کی اور اسی دوران ملزم نے نابالغ لڑکی کو ویران جگہ پر لیااور وہاں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران لڑکی کے سر پر بھی چوٹ آئی اور ملزم نے لڑکی کو وہی پر چھوڑ دیا کیونکہ اسے لگا کہ لڑکی مر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں لیہہ میں ایک خاتون کی عصمت ریزی کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ان پر ایف آئی آر نمبر 149/2022 زیر دفعہ 302، 376 کے تحت درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Minor Girl Raped in Saharsa بہار کے سہرسہ میں نابالغ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل، گاؤں کے داماد پر الزام

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق سنہ 2021 میں بھارت میں کل 3ہزار 677 عصمت دری کے واقعات درج کیے گئے این سی بی کے مطابق اوسطاً روزانہ تقریباً 87 عصمت دری کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ملک میں سب سے زیادہ عصمت دری کے واقعات راجستھان میں ریکارڈ کیے گئے، جس کے بعد مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کا نمبر آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.