ETV Bharat / state

آر کے ماتھر نے دہرادون میں لداخی سرپنچوں کے پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Feb 1, 2021, 5:17 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر یوٹی انتظامیہ نے 168 سرپنچوں کے لئے تربیت / صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس میں کرگل کے 86 اور لیہہ کے 82 سرپنچ شامل ہیں تاکہ یہ اتراکھنڈ میں بہترین طریقوں اور پنچایتی راج اداروں کے مؤثر کام کاج کا مطالعہ کرسکیں۔

آر کے ماتھر نے دہرادون میں لداخی سرپنچوں کے پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا
آر کے ماتھر نے دہرادون میں لداخی سرپنچوں کے پہلے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے ریاست اتراکھنڈ کے محکمہ پنچایت راج کے تعاون سے لداخ کے سرپنچوں کے لیے منعقد پانچ روزہ ٹریننگ کم ایکسپوزر دورہ کے ورچوئل افتتاحی اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت پر یوٹی انتظامیہ نے 168 سرپنچوں کے لئے تربیت / صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کے دورے کا اہتمام کیا ہے جس میں کرگل کے 86 اور لیہہ کے 82 سرپنچ شامل ہیں تاکہ یہ اتراکھنڈ میں بہترین طریقوں اور پنچایتی راج اداروں کے مؤثر کام کاج کا مطالعہ کرسکیں۔

پہلا وفد 43 سرپنچ ، دو بی ڈی اوز اور تین لیڈی ٹرینیز پر مشتمل ہے جن کی تربیت آج سے شروع ہوگئی ہے اور 40 کے قریب سرپنچوں کا دوسرا وفد 10 فروری سے اپنی تربیت شروع کرنے والا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے اتراکھنڈ حکومت کا لداخ کے سرپنچوں کے لئے ان تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کی تربیت مستقبل میں اچھے نتائج برآمد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ لداخ میں پی آر نظام نیا ہے اور کووڈ 19 وبا کے چیلینج کے ساتھ ایک مناسب نظام قائم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ 19 کے معاملات میں کمی کے ساتھ ہی پنچایتی راج نظام کو تیزی سے فعال بنایا جائے گا۔

ایل جی نے کہا کہ 'بلاک سطح پر تمام دفاتر کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے خالی اسامیوں اور عملے کی کمی کو پورا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔'

لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ نئے مالی سال سے موجودہ کاموں کے علاوہ سرپنچوں کو ایک اضافی بجٹ دیا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تربیت سے انہیں ایسی چیزوں کو سیکھنے اور تجربہ کرنے کا موقع ملے گا جو وہ لداخ میں واپس آنے کے بعد زمین پر عمل میں لاسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لداخ میں موجودہ پی آر نظام جموں و کشمیر پنچایت ایکٹ کے تحت رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں محکمہ دیہی ترقیات کے پنچوں اور سرکاری عہدیداروں کو تربیت دینے پر زور دیا۔

اس موقع پر کمشنر سکریٹری اجیت کمار ساہو، ڈویژنل کمشنر لداخ / سکریٹری رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، سکریٹری پنچایتی راج اتراکھنڈ ہری چندر سیموال موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.