ETV Bharat / state

ایل جی ماتھر نے لداخ یونیورسٹی کے کام کاج پر تبادلہ خیال کیا

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر نے آج راج نواس میں لداخ یونیورسٹی کے سالانہ کیپیکس بجٹ اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

Breaking News
author img

By

Published : May 19, 2020, 11:23 AM IST

اجلاس میں کمشنر سیکریٹری ہائیرایجوکیشن، رگزن سیمفل، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف لداخ، چیوانگ پنٹسوگ، رجسٹرار یو او ایل امتیاز کاچو اور کنٹرولر امتحانات ڈین اکیڈمکس افیئرز، ڈیسکیونگ نامگیال نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے لیفٹیننٹ گورنر کو منظور شدہ بجٹ کے تحت مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور کچھ مزید منصوبوں کے اضافی فنڈز کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

لداخ میں چھ کالجوں کا ریونیو پلان، کرگل میں انتظامی ہیڈکوارٹر کے لیے زمین کی الاٹمنٹ، خلسی اور دراس کے یو او ایل اور کالجز کے لیے پوسٹوں کی تشکیل، بلڈنگ کی تعمیر کے منصوبوں اور علمی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لداخ یونیورسٹی کی فعالیت کا امکان یا تو کلسٹر یونیورسٹی سسٹم کے طور پر یا پھر کالجیٹ یونیورسٹی سسٹم کے طور پر کرنے کی بھی بات کی گئی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے منصوبوں پر بروقت عمل درآمد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'فنڈز کا مسئلہ نہیں بنے گا اور یوٹی انتظامیہ لداخ میں لداخ یونیورسٹی اور کالجز کے موثر کام کرنے کی ہر معاونت کو یقینی بنائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.