ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ بی جے پی میں ضم - لداخ

کونسلر پی وانگڈن شونو نے کہا کہ مجھے پندرہ روز قبل تحلیل ہونے والی نیشنل کانفرنس یونٹ کا بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر فخر ہے۔

نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ بی جے پی میں ضم
نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ بی جے پی میں ضم
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 4:02 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری میں نیشنل کانفرنس کی لیہہ یونٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔

پارٹی کے ہیڈکوراٹر پر منعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس کے قریب 66 کارکنوں بشمول کونسلر پی وانگڈن شونو نے 'بھارت ماتا کی جے' کے نعروں کی گونج میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تقریب کی صدارت بی جے پی کے رکن پارلیمان اور یونین ٹریٹری لداخ کے صدر جمیانگ سیرنگ نمگیال نے کی۔

اس موقع پر نمگیال نے کہا: 'آج کا دن بی جے پی اور لداخ کے لئے تاریخی دن ہے جب نیشنل کانفرنس کی پوری لیہہ یونٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور اس طرح یہاں این سی کا صفایا ہوگیا'۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی لداخ کی تعمیر و ترقی اور بہبودی کے لئے پر عزم ہے اور لداخ کی خوشحالی کے لئے مودی سرکار کی طرف سے کئے جانے والے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور اس سلسلے میں پہلے ہی کئی انقلابی نوعیت کے اقدام کئے جا رہے ہیں۔

کونسلر پی وانگڈن شونو نے کہا کہ مجھے پندرہ روز قبل تحلیل ہونے والی نیشنل کانفرنس یونٹ کا بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نمگیال اور بی جے پی کے ہاتھوں کو مضبوط بنانے کے لئے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کانفرنس لیہہ یونٹ تحلیل

موصوف نے کہا کہ بی جے پی نے جو کچھ لداخ کے لئے گذشتہ چھ برسوں کے دوران کیا باقی حکومتیں وہ چالیس برسوں کے عرصے کے دوران بھی کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا ہے اور یہ فیصلہ ذاتی مفادات کے لئے نہیں بلکہ لداخ کے لوگوں کی بہبودی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کی لیہہ یونٹ نے حال ہی میں ایک جنرل باڈی اجلاس کے دوران باڈی کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.