مرکزی علاقہ لداخ کے لیہہ میں سخت سیکیورٹی کے درمیان خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ووٹ ڈالنے کا عمل صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کافی تعداد میں اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، تاکہ رائے دہندگان کو کسی طرح کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 'نئی نسل کو 22 اکتوبر کی حقیقت سے روبرو کرانا لازمی'
واضح رہے کہ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کی 26 نشستوں کے لیے 94 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس نے سبھی نشستوں کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔عام آدمی پارٹی (آپ) کے 19 اور 23 آزاد امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔تاہم نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پہلے ہی ان انتخابات سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔
کونسل کے انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 89 ہزار ہے جن کے لیے 204 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔