ETV Bharat / state

لداخ: گزشتہ دو ماہ کے دوران سب سے کم یومیہ مثبت کیسز

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 12:11 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جو گزشتہ دو مہینوں میں روزانہ کیسز میں سب سے کم ہے۔

لداخ: گزشتہ دو ماہ کے دوران سب سے کم یومیہ مثبت کیسز
لداخ: گزشتہ دو ماہ کے دوران سب سے کم یومیہ مثبت کیسز

لداخ یونین ٹیریٹری میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 31مثبت کیسز درج ہوئے ہیں۔ نئے مثبت کیسز سے خطہ میں انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد 19,506پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت لداخ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو مہینوں کے دوران یہ خطہ میں یومیہ مثبت کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔

لداخ کے دونوں اضلاع -لیہہ اور کرگل- میں ماہ اپریل سے اب تک 9000سے زائد مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران اس وائرس سے 67افراد فوت ہو گئے۔

مہلک وائرس کے سبب اب تک لداخ خطے میں کل 197افراد فوت ہو چکے ہیں جن میں لیہہ سے 143اور کرگل ضلع کے 54شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خطہ لداخ میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 796ہے جن میں لیہہ کے 653جبکہ کرگل کے 143افراد شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.