اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ تہوار بھارت کے مخلوط ثقافت کی ایک مثال ہے۔ انہوں نے تمنا ظاہر کی کہ یہ تہوار بین مذہبی رواداری کو ترقی دے اور قائم رکھے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں میں بھائی چارے یگانگت اور امن و آشتی کے اقدار پیدا کریں۔
انہوں نے لداخ کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا وہ اس مقدس دن پر عالم انسانیت کو کورونا وائرس سے نجات کے لیے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کریں۔
آر کے ماتھر نے امید ظاہر کی کہ عوام اپنے پسماندہ، نادار اور مفلس بھائیوں کا خاص خیال رکھیں گے۔
انہوں نے کہا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خوشیاں منائیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں کام آئیں۔