ETV Bharat / state

لہہ میں کھیلو انڈیا تقریب کا افتتاح

author img

By

Published : Feb 28, 2020, 11:44 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:29 PM IST

مرکزی وزیر برائے کھیل کرن رجیجو نے لہہ میں کھیلو انڈیا گیمز کا افتتاح کیا جبکہ اس سال کھیلو انڈیا گیمز میں 1700 کھلاڑی شامل ہوئے ہیں۔

khelo india
khelo india

مرکز کے زیرانتظام علاقہ لداخ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کیا گیا ہے اور افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بھی شرکت کی۔ ان کے ساتھ این ڈی ایس انڈور آئس ہاکی رنک میں لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی لداخ رادھا کرشنا ماتھور بھی موجود رہے۔

لیہہ میں کھیلو انڈیا گیمز کا افتتاح

اس موقع پر وزیر کھیل نے کہاکہ 'جدید آلات اور سہولیات کے ذریعہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کےلیے وہ کوشاں ہیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اولمپک سطح پر مقابلہ کرنے اور تمغے جیتنے کے قابل بنانے کے لیے کھیلوں کے معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے'۔ انہوں نے لداخ میں آئس ہاکی اور دیگر کھیلوں کی ترقی کےلیے معقول فنڈز فراہم کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے اس موقع پر کہا 'لداخ میں اولمپک کے لیے ایک تربیتی مرکز قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'بین الاقوامی سطح کی سہولتوں کے ساتھ آرچری، آئس ہاکی، لانگ ڈسٹنس رننگ اور باکسنگ کے مقبول کھیلوں کو ضلعی سطح پر آراستہ کریں گے اور کھیلوں کی وزارت کے تعاون سے سب ڈویژنل سطح، بلاک لیول اور ویلیج کی سطح پر سرکاری سہولتوں کو ترقی دیں گے'۔

یہ بھی پڑھیے
تاریخ میں آج کا دن
دہلی تشدد: تحقیات میں عوام سے تعاون کی اپیل
دہلی فسادات پر نغمہ نگار جاوید اختر کا رد عمل

چیئرمین/چیف ایگزیکٹو کونسلرلہہ گیال پی وانگیال نے کہا 'کھیلو انڈیا ونٹر گیمز جیسے کھیلوں اور پروگراموں کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے خطہ لداخ کے جوانوں کے ٹیلنٹ کو اس طرح کے پلیٹ فارم پر نکھارنے کی ضرورت ہے۔

رکن پارلیمان لداخ جامیانگ ٹسرانگ نامگیال نے وزیر کھیل کو کھلاڑیوں کے لئے کیوگ جیسا پلیٹ فارم فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اس دوران سکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس لداخ ساوگت بسواس نے اپنے استقبالیہ خطاب میں آگاہ کیا 'آج سے آغاز ہونے والے مقابلوں میں 1,700 مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
'بی جے پی رہنماؤں کو بچانے کے لیے طاہر حسین کو پھنسایا جا رہا ہے'
دہلی تشدد: ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ
دہلی تشدد: جانچ کے لیے دو ایس آئی ٹی کی تشکیل

انہوں نے مزید کہا 'فائنل ایونٹ کا اہتمام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کیا جائے گا'۔

واضح رہے کہ آئس ہاکی کا افتتاحی میچ لداخ سکاؤٹس ریجمنٹل سینٹر (ریڈ) اور انڈو تبیتن بارڈر پولیس ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور آئی ٹی بی پی ٹیم نے میچ 2-0 گولز سے جیت لیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.