ETV Bharat / state

موسم سرما میں لداخ کے لوگوں کی زندگی کیسے گزرتی ہے

مرکزی زیر انتظام لداخ خطے کا کرگل اور دراس علاقہ موسمِ سرما کی آمد کے ساتھ ہی قریب چھ ماہ کے لیے زمینی راستے سے بیرون دنیا سے منقطع ہو جاتا ہے۔

author img

By

Published : Dec 24, 2019, 8:21 PM IST

Updated : Dec 24, 2019, 11:59 PM IST

موسم سرما میں لداخ کے لوگوں کی زندگی کیسے گزرتی ہے
موسم سرما میں لداخ کے لوگوں کی زندگی کیسے گزرتی ہے

وہاں کے رہنے والے باشندوں کو موسمِ سرما میں تازہ سبزی، پھل سے محروم رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے دراس کے رہنے والے ظہیر عباس نے بتایا کہ موسم سرما کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی ہمارے علاقے کی اور جانے والا زمینی راستہ بند ہو جاتا ہے جو موسمِ گرما کی آمد تک ٹریفک اور انسانی نقل و حمل کے لئے بند ہی رہتا ہے، اور اس دوران ہمیں کافی پریشانیوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے'۔

منفی درجہ حرارت میں زندگی بسر کرنے کے تعلق سے ظہیر کا کہنا تھا کہ ’’اتنی سردی ہوتی ہے کہ پانی کے علاوہ خون اور سانس بھی جم جاتے ہیں۔ گرم پانی چھڑکے بنا لوہے سے بنی اشیاء کو راست چھونے سے ہاتھ لوہے سے چپک جاتا ہے۔ جبکہ گرم پانی کی غیر موجودگی میں پیشاب سے کام چلانا پڑتا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طویل سردی کے عرصے میں اُن کو میوے اور تازی سبزیاں بھی میسر نہیں ہوتیں اور دالیں، سوکھی سبزیوں اور گوشت سے گزارہ کرنا پڑتا ہے۔

ظہیر کے مطابق ایمرجنسی حالات میں بیمار اور حاملہ خواتین کو کندھوں پر اٹھا کر نزدیکی طبی مراکز لے جانا پڑتا ہے۔ ٹھنڈ کی شدت سے اکثر و بیشتر شدید بیماروں اور بزرگ افراد کی طبی مرکز لے جانے کے دوران ہی موت واقع ہو جاتی ہے۔‘‘

دیگر مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ظہیر کا کہنا تھا کہ ضروریات زندگی کا سامان قبل از وقت ذخیرہ کرنے کے لئے اُدھار لینا پڑتا ہے، اور ٹھنڈ کی وجہ سے اے ٹی ایم بھی صحیح ڈھنگ سے کام نہیں کر پاتے'۔

زوجیلا پر سرنگ کی تعمیر جلد مکمل کرنے اور علاقہ دراس کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی صورت میں ظہیر کا کہنا تھا کہ ان سے انکی دقتوں بھری زندگی میں کافی حد تک راحت میسر ہو سکے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 24, 2019, 11:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.