ETV Bharat / state

Nc to Fight Lahdc Elections on Their Party Symbol لداخ کونسل انتخابات میں این سی کا انتخابی نشان ’ہل‘ برقرار

نیشنل کانفرنس کو پارٹی کا انتخابی نشان - ہل - لداخ کونسل انتخابات میں بھی استعمال کرنے کی اجازت دئے جانے کو عمر عبداللہ نے ’’بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا۔

a
a
author img

By

Published : Aug 11, 2023, 3:47 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اینڈ لداخ نے جمعرات کو انتظامیہ کو ہدایت دی کی وہ جموں کشمیری نیشنل کانفرنس (این سی) کے امیدواروں کو آنے والے ’’لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی)‘‘ کے انتخابات میں پارٹی کے الیکشن سمبل (انتخابی نشان) ’’ہل‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے حصہ لینے کی اجازت دیں۔ اس پیش رفت کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’’بڑی کامیابی‘‘ قرار دیا ہے۔

  • In a major victory for @JKNC_ in the J&K High Court today, the court ordered the UT of Ladakh to allot Hal (Plough) symbol for candidates of the party to contest the Hill council elections for which the notification has been issued a few days ago. Our lawyer @ShariqJReyaz

    — Omar Abdullah (@OmarAbdullah) August 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سماجی رابطہ گاہ ایکس (ٹویٹر) پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’ہائی کورٹ میں آج نیشنل کانفرنس کی ایک بڑی جیت ہوئی۔ عدالت نے مرکزی زیر انتظام لداخ کی انتظامیہ کو ’ایل اے ایچ ڈی سی‘ کے انتخابات میں شرکت کے لیے پارٹی کے امیدواروں کو ہل کا نشان الاٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان انتخابات کے لیے چند روز قبل نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی۔‘‘ عمر عبداللہ نے مزید کہا: ’’ہمارے وکیل شارق ریاض نے عدالت میں این سی - کرگل کے لیے اس اہم جیت کو حاصل کرنے میں ایک بہترین کام کیا۔‘‘

مزید پڑھیں: لداخ کی اپیکس باڈی نے انتخابات بائیکاٹ کال واپس لی

واضح رہے کہ رواں مہینے کی پانچ تاریخ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی تھی۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 30 رکنی ایل اے ایچ ڈی سی کی 26 نشستوں پر آئندہ ماہ (ستمبر) کی 10 تاریخ کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی چار روز بعد یعنی 14 ستمبر کو انجام دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.