اس دوران چیئرمین، چیف ایگزیکٹو کونسلر لیہ گیال پی وانگیال، ممبر پارلیمنٹ جیمیانگ ٹسرانگ نامگیال، ایل جی کے مشیر اومانگ نرولہ، آئی جی آئی ٹی بی پی دیپم سیٹھ، آئی جی پی لداخ ایس ایس کھندارے، میجر جنرل وی ایم چندرام سی او ایس 14 کارپ اور دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر وزیر کھیل نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو جدید آلات اور سہولیات سے آراستہ کرکے کھیلوں کی طرف مزید راغب کیا جائے۔ نوجوانوں کو اولمپک سطح پر مقابلہ کرنے اور تمغے جیتنے کے قابل بنانے کے لئے کھیلوں کے معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لداخ میں آئس ہاکی اور دیگر کھیلوں اور تربیتی کیمپوں کی ترقی کے لئے فنڈز واگزار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے اس موقع پر کہا کہ لداخ میں اولمپک کے لئے ایک تربیتی مرکز قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح کی سہولتوں کے ساتھ آرچری، آئس ہاکی، لانگ ڈسٹنس رننگ اور باکسنگ کے مقبول کھیلوں کو ضلعی سطح پر آراستہ کریں اور کھیلوں کی وزارت کے تعاون سے سب ڈویژنل سطح، بلاک لیول، اور ویلیج کی سطح پر سرکاری سہولتوں کو ترقی دیں۔
چیئرمین/چیف ایگزیکٹو کاؤنسلر لیہ گیال پی وانگیال نے کہا کھیلو انڈیا ونٹر گیمز جیسے کھیلوں اور پروگراموں کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے خطہ لداخ کے جوانوں کی ٹیلنٹ کو اس طرح کی پلیٹ فارم پر نکھارنے کی ضرورت پر زور دیا۔
رکن پارلیمنٹ لداخ جامیانگ ٹسرانگ نامگیال نے وزیر کھیل کیرین راجیجو کو کھلاڑیوں کے لئے کیوگ جیسا پلیٹ فارم فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ اس دوران سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس لداخ ساوگت بسواس نے اپنے استقبالیہ خطاب میں آگاہ کیا کہ آج سے آغاز ہونے والے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں التحریر لداخ کے پانچ مختلف ایج گروپس میں شامل 1,700 سے زائد کھلاڑیوں کا 10 مختلف بلاکس پر مشتمل سی آئی ڈبلیو جی میں کرگل میں چار اور ضلع لیہ میں 48 ٹیموں کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائنل ایونٹ کا اہتمام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کیا جائے گا۔
واضح رہے آئس ہاکی کا افتتاحی میچ لداخ سکاؤٹس ریجمنٹل سینٹر (ریڈ) اور انڈو ٹبیٹن بارڈر پولیس ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور آئی ٹی بی پی ٹیم نے میچ 2-0 گولز سے جیت لیا۔