لداخ میں بدھ کی علی الصبح ہلکی شدت کا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 200 کلو میٹر درج ہوئی ہے۔
اسی خطے میں 18 جولائی کو 3 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ آیا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کی ویب سائٹ کے مطابق لداخ میں بدھ کی علی الصبح چار بجکر 57 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا۔
اس سے قبل لداخ میں اتوار کو ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز لیہہ کا کوئی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلو میٹر درج ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.7 ریکارڈ
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ماہر ارضیات پروفیسر طلعت احمد نے گزشتہ ماہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ زون پانچ میں آنے والے علاقوں کو ہمیشہ ایک بڑے زلزلے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 'چھوٹے چھوٹے پیمانے پر آنے والے زلزلے ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے وقت وقت پر دباؤ کم ہوتا ہے کہ ہم ایک تباہ کن زلزلے سے بچ سکیں'۔
قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کو ایک قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آرپار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔
یو این آئی