ETV Bharat / state

لداخ کورونا وائرس سے پاک - کورونا وائرس سے آزاد

لداخ یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 43 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس طرح سے زائد از تین لاکھ کی آبادی والا یہ پہاڑی خطہ کورونا وائرس سے پاک ہوگیا ہے۔

لداخ کورونا وائرس سے پاک
لداخ کورونا وائرس سے پاک
author img

By

Published : May 19, 2020, 10:06 AM IST

Updated : May 19, 2020, 12:17 PM IST

لداخ یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان رگزن سیمفل نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ لداخ میں فی الوقت کورونا وائرس کا کوئی ایکٹو کیس نہیں ہے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا: 'لداخ میں کورونا وائرس کے 43 کیسز سامنے آئے تھے۔ مزید 19 مریضوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال سے شاندار طریقے سے رخصت کیا گیا ہے۔ اس طرح سے لداخ فی الوقت کورونا سے پاک ہوگیا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'خوش قسمتی سے لداخ میں 3 مئی کے بعد کورونا وائرس کا کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا۔ ضلع کرگل کو 15 مئی کو ہی کورونا وائرس سے پاک علاقہ قرار دیا گیا'۔

تاہم ایک اور سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے چلتے لداخ کو 'کووڈ فری' خطہ قرار دینا جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ ہوگا۔ بقول ان کے سبھی 43 کورونا وائرس مریضوں کی صحت یابی کے فوراً بعد لداخ کو کورونا وائرس سے پاک خطہ قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ٹیسٹنگ ایک جاریہ عمل ہے۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ سبھی مریضوں کی صحت یابی کے باوجود لداخ میں لاک ڈائون برابر جاری رہے گا۔ تاہم وزارت داخلہ کی گائیڈلائنز کے مطابق پابندیوں میں جو نرمی دینی ہے وہ دی جائے گی

Last Updated : May 19, 2020, 12:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.