حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ لداخ میں کووڈ-19 کے 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں اب تک 202 کووڈ سے اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا سب سے زیادہ ہلاکتیں لیہہ میں 144 ہوئی ہیں اور اس کے بعد ضلع کرگل میں 58 افراد ہلاک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع لیہہ میں کووڈ کے کل 16،607 مریضوں میں سے 16،253 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ضلع کرگل میں کل 3،508 میں سے 3،416 افراد تندرست ہوئے ہیں۔
نئے کیسز میں سے 10 لیہہ اور چار کرگل سے رپورٹ ہوئے۔
مسلسل 14 ویں دن لداخ میں کووڈ سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔
ہفتہ کے روز لداخ میں گیارہ مریضوں کو مختلف اسپتالوں سے فارغ کیا گیا۔ لداخ میں فعال مریضوں کی تعداد 244 ہوگئی ہے جن میں لیہہ میں 210 اور ضلع کرگل میں 34 شامل ہیں۔
پی ٹی آئی