مرکزی علاقہ لداخ میں کورونا وائرس کا ایک نیا مثبت کیس سامنے آیا ہے۔ کمشنر سیکریٹری لداخ ریگزن سمفل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس کی تصدیق کی۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ مطابق چھوشوت یوقما لیہ سے تعلق رکھنے والے ایک باشندہ جو ایران سے واپس آئے تھے، اور جانچ کے لیے ان کا سیمپل لیا گیا تھا، ان کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اس یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے سبھی 43 مریض صحتیاب ہوچکے تھے اور یہ پہاڑی خطہ کورونا وائرس سے پاک ہوگیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ لداخ میں لاک ڈائون برابر جاری رہے گا۔ تاہم وزارت داخلہ کی گائیڈلائنز کے مطابق پابندیوں میں جو نرمی دینی ہے وہ دی جائے گی