ETV Bharat / state

لداخ میں چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا

مرکزی خطہ لداخ میں لائن آف ایکچیول کنٹرول کے قریب سیکیورٹی فورسز نے ایک چینی فوجی کو پکڑ لیا ہے۔

لداخ میں چینی فوجی کو حراست میں لیا
لداخ میں چینی فوجی کو حراست میں لیا
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 3:07 PM IST

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک چینی فوجی کو لداخ کے چومر ڈیمچُک علاقے میں حراست میں لیا ہے۔ وہ غلطی سے بھارتی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ انہیں تمام لوازمات کو پورا کر کے پروٹوکول کے تحت واپس بھیج دیا جائے گا۔ جب انہیں حراست میں لیا گیا اس وقت پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا سپاہی کے پاس سیول اور فوجی دستاویزات موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جے کے سی اے بدعنوانی کیس: فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ

بھارت اور چین کی افواج کے مابین کشیدگی رواں برس کے مئی سے جاری ہے۔ جون ماہ میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب وادی گلوان میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ پینگ گانگ میں دونوں ممالک کے افواج آمنے سامنے آنے کے بعد ایک سے زیادہ بار ہوا میں گولیاں چلائیں گئیں۔

اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے دونوں فریقوں کے مابین کئی بار فوجی اور سفارتی مذاکرات ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.