ETV Bharat / state

لداخ کو بطور یونین ٹریٹری تسلیم نہیں کرتے: چینی وزارت خارجہ - چین اور بھارت کے مابین حالیہ اتفاق رائے

چینی تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر موجودہ صورتحال "تشویشناک" ہے۔

لداخ کو بطور یونین ٹریٹری تسلیم نہیں کرتے: چینی وزارت خارجہ

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 6:17 PM IST

Updated : Sep 29, 2020, 9:59 PM IST

چین کی وزارت خارجہ نے منگل کو کہا کہ چین، لداخ کو مرکزی علاقے (یونین ٹریٹری) کے طور پر تسلیم نہیں کرتا ہے اور اس علاقے میں بھارت کی جانب سے تعمیرات کی مخالفت کرتا ہے۔

ٹویٹ
ٹویٹ

پیپلز ڈیلی چائنا، جسے چینی حکومت کا ایک نمائندہ اخبار سمجھا جاتا ہے، نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ: "چین، بھارت کے 'غیر قانونی' طور پر قائم کردہ نام نہاد مرکزی علاقہ لداخ کو تسلیم نہیں کرتا ہے، اور فوج کے لئے متنازعہ سرحدی علاقوں میں فوجی مقاصد کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی مخالفت کرتا ہے۔'

ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'چین اور بھارت کے مابین حالیہ اتفاق رائے کے مطابق کسی بھی فریق کو سرحدی علاقوں میں ایسی کوئی کارروائی نہیں کرنی چاہئے جو حالات کو پیچیدہ بنائے، تاکہ صورت حال کو بہتر کرنے کے لئے دونوں فریقوں کی کوششیں متاثر نہ ہو۔

چینی تبصرہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول پر موجودہ صورتحال "تشویشناک" ہے۔

یاد رہے کہ لداخ 2019 تک ریاست جموں و کشمیر کا ایک حصہ تھا۔ گذشتہ برس 5 اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کردیا۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 9:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.