ETV Bharat / state

چین لداخ میں 38 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ پر قابض: راج ناتھ سنگھ

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 5:41 PM IST

وزیر دفاع نے کہا کہ چین نے مئی اور جون میں زمینی صورتحال کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی اور اس کی وجہ سے بھارت کا ردعمل سامنے آیا۔ راج ناتھ نے کہا 'ہم نے چین کو بتایا ہے کہ اس طرح کی کوششیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوں گی۔'

چین لداخ میں 38 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ پر قابض: راج ناتھ سنگھ
چین لداخ میں 38 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ پر قابض: راج ناتھ سنگھ

مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے منگل کو پارلیمنٹ میں کہا کہ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کو واضح طور پر واضح نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا چین نے 38 ہزار مربع کلومیٹر ہندوستانی اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے اور وہ مزید 90 ہزار مربع کلومیٹر کو اپنی ملکیت سمجھتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ چین نے مئی اور جون میں زمینی صورتحال کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی اور اس کی وجہ سے بھارت کا ردعمل سامنے آیا۔ راج ناتھ نے کہا 'ہم نے چین کو بتایا ہے کہ اس طرح کی کوششیں ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوں گی۔'

چین نے لداخ میں تقریبا 38 ہزار مربع کلومیٹر پر غیرقانونی قبضہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ 1963 کے چین پاکستان 'باؤنڈری معاہدے' کے تحت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں 5،180 مربع کلومیٹر بھارتی علاقہ غیر قانونی طور پر چین کے حوالے کردیا۔ وزیر نے کہا چین اروناچل پردیش میں بھارت چین حدود کے مشرقی حصے میں بھی تقریبا 90 ہزار مربع کلومیٹر بھارتی سرزمین پر دعویٰ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا بھارت اور چین دونوں باضابطہ طور پر اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ سرحدوں کا تنازعہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے جس میں صبر کا تقاضا ہے اور انہوں نے بات چیت اور پرامن مذاکرات کے ذریعے منصفانہ، معقول اور باہمی حل تلاش کرنے کا عہد کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.