اپیکس باڈی کی طرف سے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال واپس لینے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنی انتخابی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کے بعد اپیکس باڈی نے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کی بائیکاٹ کال واپس لی ہے۔
لیہہ میں انتخابی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے لئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اورن سنگھ لیہہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
موصوف رہنما دورے کے دوران اپنی پارٹی کے لیڈروں کے علاوہ مخلتف سماجی و مذہبی جماعتوں کے رنمائندوں سے بھی مل رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے بتایا کہ حکومت لداخی لوگوں کے مطالبات کو پورا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپیکس باڈی کے لیڈران کو یقین دہانی کی ہے کہ لداخ کے لوگوں کے ساتھ مشاورت ہی نہیں بلکہ ان کی منظوری کے بعد ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
موصوف نے کہا کہ لداخ کی تعمیر ترقی کے لئے کوئی بھی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی۔
اپیکس باڈی نے اپنے مطالبات و خدشات، خاص کر لداخ میں جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے طرز پر ڈومیسائل قانون نافذ نہ کرنے، کو لے کر لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے 16 اکتوبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم اپیکس باڈی نے جمعے کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد بائیکاٹ کال واپس لے لی ہے اور لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
بی جے پی کی لیہہ میں انتخابی سرگرمیاں شروع
جی کشن ریڈی نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپیکس باڈی کے لیڈران کو یقین دہانی کی ہے کہ لداخ کے لوگوں کے ساتھ مشاورت ہی نہیں بلکہ ان کی منظوری کے بعد ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔