ETV Bharat / state

لداخ :بی جے پی صدر چیرنگ دورجےکا پارٹی سے استعفی

لداخ یو ٹی کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر و سابقہ جموں وکشمیر کے کابینی وزیر چیرنگ دورجے لاگروک نے آج صدارت سمیت پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

لداخ :بی جے پی  صدر چیرنگ دورجےکا پارٹی سے استعفی
لداخ :بی جے پی صدر چیرنگ دورجےکا پارٹی سے استعفی
author img

By

Published : May 4, 2020, 1:41 PM IST

چیرنگ دورجے لاگروک نے بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا کے نام دیئے گئے استعفی نامہ میں مستعفی ہونے کی وجوہات کچھ اس طرح رقمطراز کیا کہ یو ٹی انتظامیہ لداخ سے باہر درماندہ مسافرین، مریضوں، زائرین اور طلبا کو واپس لداخ لانے میں سراسر ناکامی کے باعث بطور احتجاج میں اپنی صدارت سمیت پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوا ہوں۔

لداخ :بی جے پی  صدر چیرنگ دورجےکا پارٹی سے استعفی
لداخ :بی جے پی صدر چیرنگ دورجےکا پارٹی سے استعفی

انہوں نے مزید لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کاونسل کو کمزور کرنے اور یو ٹی انتظامیہ کاونسل ایکٹ کے تحت کام کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے کے خلاف بطور احتجاج یہ فیصلہ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاونسل کے اختیارات کم کرنے نیز لداخیوں کی قربانیوں سے حاصل شدہ اس ادارے کے بقا کی بابت بی جی پی کے اعلی عہدیداروں کو گزشتہ دنوں ویڈیو کانفرنسنک کے ذریعہ آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے استعفی نامہ میں مزید یو ٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یو ٹی انتظامیہ چلانے والے محب وطن لداخیوں کی عزت نہیں کرتے جنہوں نے 1948سے لیکر اب تک ملک کے مختلف جنگوں کے دوران اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.