ETV Bharat / state

Army surveillance drone crashes in Ladakh لداخ میں بھارتی سرولینس ڈرون گر کر تباہ، رپورٹس

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 10:23 PM IST

Updated : Feb 13, 2023, 10:53 PM IST

رپورٹس کے مطابق آج لداخ میں بھارتی سرولینس ڈرون مبینہ طور پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس دوران حکام نے لداخ میں شہری پروازیں معطل کر دی ہے۔ تاہم اس خبر کے حوالئ سے فوج یا لداخ انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

army-surveillance-drone-crashes-in-ladakh-all-flights-suspended
لداخ میں بھارتی سرولینس ڈرون گر کر تباہ، رپورٹس

نئی دہلی: مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں آج صبح ایک بھارتی سرولین ڈروان مبینہ طور پر گر کر تبا ہو گیا ۔ وہیں حکام نے ڈرون گرنے کے بعد لداخ میں شہری پروازیں معطل کر دی ہیں۔

بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے کے پیش نظر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ نے گزشتہ سال ایل اے سی کے اونچائی والے علاقوں کی نگرانی کے لیے فوج کو بھارت کے تیار کردہ ڈرون فراہم کیے تھے۔بتایا جارہا ہے کہ جو ڈرون آج گر کر تباہ ہوا وہ اس بیڑے میں شامل تھا۔ حادثے کے بعد حکام نے لداخ میں شہری پروازیں معطل کر دی ہے۔تاہم اس کی فوج یا لداخ انتظامیہ کی طرف سے کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

بتادیں کہ بھارت اور چین کے درمیان خطے میں سرحدی تعطل جاری ہے جو پہلی بار 5 مئی 2020 کو پینگونگ جھیل کے علاقے میں پرتشدد تصادم کے بعد شروع ہوا تھا۔ دونوں فریقوں نے علاقہ میں ہزاروں فوجیوں کی نفری اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ اپنی تعیناتی میں اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: Army Commander on LAC Situation: چین کو مضبوط جواب دیا جائے گا، فوجی کمانڈر

بھارتی اور چینی فوجوں نے 8 ستمبر 2022 کو اعلان کیا کہ انہوں نے PP-15 سے ڈس انگیجمنٹ کے عمل کو شروع کر دیا ہے۔ بھارت مسلسل اس بات کو برقرار رکھے ہوئے ہے کہ ایل اے سی کے ساتھ امن دو طرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ لداخ میں صورتحال "مستحکم ہے لیکن غیر متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ایل اے سی پر چین کی کسی بھی جارحانہ کارروائی یا کوشش کا مضبوطی سے جواب دیا جائے گا۔‘‘ فوجی کمانڈر نے مزید کہا کہ فوج اور سیکورٹی فورسز کی تینوں سروسز کے مابین مکمل ہم آہنگی ہے تاکہ خطے میں کسی بھی چیلنج کا بھر پور جواب دیا جا سکے

Last Updated : Feb 13, 2023, 10:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.