ETV Bharat / state

Army chief visits Siachen آرمی چیف کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا - سیاچن گلیشئر تازہ خبر

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سیاچن کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔

Army chief visits Siachen, reviews army preparations
آرمی چیف کا سیاچن دورہ، فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا
author img

By

Published : Jul 27, 2023, 5:18 PM IST

لداخ: فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو سیاچن گلیشئر کا دورہ کیا اور وہاں پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ دنیا کے بلند ترین مقام پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دفاعی ترجمان نے بتایا کہ جمعرات کے روز فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے سیاچن کا دورہ کیا اور وہاں پر فوجی تیاریوں کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ انتہائی مشکل حالات اور سخت ترین موسمی صورتحال کے باوجود بھی فوجی اہلکار اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی سربراہ نے سیاچن گلیشئر کی فوجی چوکیوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بھی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ خصوصی طیارے میں سفر کر رہے تھے اور وہ لداخ میں سولہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سیاچن کے کمار پوسٹ پر اترے جہاں انہوں نے فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور سینئر آفیسران کے ساتھ گفت وشنید کی۔ذرائع کے مطابق لداخ میں تعینات فوج کے سینئر آفیسران نے فوجی سربراہ کو خطے میں سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

فوجی سربراہ نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں: Siachen Fire Incident سیاچن میں آگ لگنے سے فوجی افسر ہلاک، 6 اہلکار زخمی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سیاچن گلیشیئر میں فوج کے خیموں میں آگ لگنے سے ایک فوجی افسر ہلاک جبکہ چھ دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.