ETV Bharat / state

آرمی چیف نے مشرقی لداخ کا دورہ کیا

آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ، ترشول ڈویژن نے مشرقی لداخ میں موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ARMY CHIEF VISITS EASTERN LADAKH
آرمی چیف نے مشرقی لداخ کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jun 24, 2020, 8:29 PM IST

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے نے آج مشرقی لداخ میں آگے کے علاقوں (فاروارڈ ایریاز) کا دورہ کیا اور سیکٹر میں آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی، جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف، شمالی کمان اور لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ، جنرل آفیسر کمانڈنگ فائر اینڈ فیوری کور بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کو جنرل آفیسر کمانڈنگ، ترشول ڈویژن نے مشرقی لداخ میں موجودہ صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکٹر میں تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے استقامت اور اعلیٰ حوصلے کے لئے ان کی تعریف کی۔

بعدازاں، جنرل ایم ایم نروانے نے لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی کے ہمراہ ہیڈ کوارٹر آف فائر اینڈ فیوری کور کا دورہ کیا، جہاں انہیں لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ نے بریفنگ دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.