ETV Bharat / state

لداخ میں تین اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت، مجموعی تعداد 13 ہوئی

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 12:34 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں تین اور مریضوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس سے لداخ میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

لداخ میں تین اور مریضوں کا ٹیسٹ مثبت، مجموعی تعداد 13ہوئی۔

لداخ یونین ٹریٹری کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے بتایا کہ مزید تین مریضوں کے ٹسٹ مثبت آئے ہیں اور ان مریضوں کی کُل تعداد 13 ہو گئی ہے۔

جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں بشمول اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں درس وتدریس کا عمل 31 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تاہم بورڈ اور دیگر مسابقتی امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے۔ حکومت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

جموں میں تمام سینما گھروں کو بند اور جموں اور وادی میں تمام آنگن واڑی سینٹروں کو بھی ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ وقت ضرورت تعاون کریں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 11398 قیمتی جانیں تلف ہوچکی ہیں جبکہ عالمی ادراہ صحت نے اس وائرس کو ’عالمی وبا‘ قرار دیا ہے۔

مارچ 21 کی صبح تک حکومت ہند نے اس وائرس سے 249 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے حکومت جموں و کشمیر خطے میں 4 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.