گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے ہوئی ایک اور موت کے ساتھ ہی مرکزی زیر انتظام لداخ میں موذی وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 179پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 278مثبت معاملات میں لیہہ سے 259جبکہ کرگل سے 19معاملات سامنے آئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اس دوران کل 179افراد مختلف اسپتالوں اور کووڈ کئر مراکز سے صحتیاب ہو گئے ہیں جن میں لیہہ سے 159جبکہ کرگل ضلع سے 20افراد شامل ہیں۔
لداخ یونین ٹیریٹری میں اب تک موذی وائرس سے شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 16,070پہنچ گئی ہے جبکہ اس وقت لداخ میں کل 1,561فعال معاملات ہیں جن میں لیہہ سے 1,348جبکہ 213کرگل ضلع سے ہیں۔