ETV Bharat / state

کسانوں کی حمایت میں احتجاج

عبدالحمید نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں زرعی قوانین پاس کیے گئے ہیں جو کسان مخالف ہیں۔ یہ ملک انل امبانی، مکیش امبانی اور مودی کی جاگیر نہیں ہے، بلکہ ملک ہمارا ہے۔

Protest
احتجاج
author img

By

Published : Dec 16, 2020, 8:43 PM IST

جے کے زمیندار فورم جموں کشمیر کے ریاستی صدر عبدالحمید ملک کی سربراہی میں آج ضلع کپواڑہ میں اے ڈی سی ہندواڑہ کے آفس کے باہر کسانوں کے حق میں دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک مرکز کی جانب سے جاری کیے گئے تین زرعی قوانین کو واپس نہیں لیا جائے گا تب تک زمیندار فورم کسانوں کے ساتھ ہیں۔

احتجاج

عبدالحمید نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں زرعی قوانین پاس کیے گئے ہیں وہ کسان مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک انل امبانی، مکیش امبانی اور مودی کی جاگیر نہیں ہے، بلکہ ملک ہمارا ہے۔

انہوں نے کہا تین زرعی قوانین کو جب تک مسترد نہیں کیا جائے گا تب تک زمیندار فورم کسانوں کی حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے مودی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں سے سستے دام میں مال خرید کر اس سے اپنی منڈیوں میں جمع کرکے ہمیں ہی مہنگے داموں میں فروخت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

عبدالحمید ملک نے کہا ہم کسانوں کے ساتھ ہیں اور یہاں بھی زمیندوار فورم کسانوں کی حمایت میں دھرنے پر بیٹھنے کے لئے تیار ہیں اور سردی کی وجہ سے زمیندوار فورم نے ایک دن کا دھرنا دے کر ان کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوؤ-19 میں قانون لاگو کرکے لوگوں کے ساتھ ظلم کیے جا رہے ہیں جو ہم برداشت نہیں کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.