ETV Bharat / state

ویب سیریز ’تانڈو‘ میں اداکاری کرنے والے کشمیری نوجوان اویس حسین - ایمیزون ویب سریز ’تانڈو‘

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ترہگام علاقے سے تعلق رکھنے والے 25سالہ اویس حسین بٹ ایمیزون ویب سیریز ’تانڈو‘ میں اداکاری کرنے والے کشمیری نوجوان اویس حسین بٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو۔

ویب سیریز ’تانڈو‘ میں اداکاری کرنے والے کشمیری نوجوان اویس حسین

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 7:29 PM IST

ضلع کپواڑہ سے قریب 10کلومیٹر دور ترہگام علاقے سے تعلق رکھنے والے 25سالہ اویس حسین نے محنت، ہمت اور حوصلے کے ساتھ ایمیزون ویب سیریز ’تانڈو‘ میں اداکاری کرکے برسوں کے خواب کو پروان چڑھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اویس نے بتایا کہ یہ سفر انکے لیے آسان نہیں تھا، تاہم انہوں نے اپنے ہمت سے کام لیتے ہوئے آڈیشن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویب سیریز میں اداکاری کے لیے جگہ بنائی۔

ویب سیریز ’تانڈو‘ میں اداکاری کرنے والے کشمیری نوجوان اویس حسین

نوجوانوں کے پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ناکامیوں کو بہانہ بنا کر کبھی بھی منزل سے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے۔‘‘

ویب سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’کسی بھی سیریز میں چھوٹے سے چھوٹا کردار نبھانا بھی ایک بہت بڑی بات ہوتی ہے، کیونکہ اس کا اندازہ صرف ایک کلاکار ہی لگا سکتا ہے کہ اس کردار کے لیے اس نے کتنے افراد کو آڈیشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.