ETV Bharat / state

لولاب میں ڈوبنے سے دو نابالغ ہلاک

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:18 PM IST

دونوں کی لاشیں برآمد کی گئی اور آخری رسومات ادا کرنے کے لیے اہلخانہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

لولاب میں ڈوبنے سے دو نابالغ ازجان
لولاب میں ڈوبنے سے دو نابالغ ازجان

پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں دو الگ واقعات میں دو نابالغ لڑکے ڈوب گئے۔ دونوں بچوں کی لاشیں بازیاب کر لی گئیں ہیں۔

اطلاعات کی مطابق دیور لولاب کے علاقے میں نہانے کے دوران ایک 10 سالہ لڑکا تالاب - نولے سر میں ڈوب گیا۔ متوفی کی شناخت یاور منظور گنائی ولد منظور احمد گنائی کے نام سے ہوئی ہے۔ لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں بازیاب کیا گیا اور قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں ایک 15 سالہ لڑکا بڈھ سر میں ڈوب گیا۔ لڑکے کی شناخت آصف احمد خان ولد عاشق احمد خان ساکن چانڈی کے طور ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندواڑہ کے گاؤں میں پانی کی قلت

ادھر، علاقے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر تالاب کے گرد باڑ لگانے کی اپیل کی ہے۔

مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے سانحوں سے بچنے کے لیے ان آبی ذخیروں کی باڑ لگائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.