ETV Bharat / state

Militants Killed in Kupwara کپواڑہ میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو عسکریت پسند ہلاک - Kupwara Encounter

ضلع کپواڑہ کے ایل او سی کے قریب ڈوبنار مژھل علاقے میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔

کپواڑہ میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 2:24 PM IST

Updated : Jun 13, 2023, 3:06 PM IST

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ایل او سی کے قریب ڈوبنار مژھل علاقے میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو عسکریت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کر کے بتایا کہ کپواڑہ کے ڈوبنار مچھل علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ سکیورٹی فورسز کو علاقے مییں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kupwara Encounter کپوارہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، سرچ آپریشن جاری

اس دوران دونوں طرف فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ تصادم کے دوران مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ واضح رہے گزشتہ ماہ مئی کی 3 تاریخ کو ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوا تھا۔ اس تصادم میں دو عسکریت ہلاک ہوئے تھے۔ وہیں گزشتہ ماہ 7 تاریخ کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے کرالہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سابق عسکریت پسند کو گرینیڈ سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا تھا۔

Last Updated : Jun 13, 2023, 3:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.